باندہ / یوپی،28 اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتر پردیش میں باندہ ضلع کے اتراّ تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں ایک دلت خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ پولیس نے درج کیا ہے ۔ تھانہ انچارج درگ وجے سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ بدھ۔جمعرات کی شب ایک گاؤں کی 25 سالہ خاتون اپنے گھر میں اکیلی سو رہی تھی ،تبھی گاؤں کے دو لوگ دیوار پھاند کر اس کے گھر میں گھسے اور اس کے ساتھ منھ کالا کیا ۔ واقعہ کے وقت خاتون کا شوہر دھان کی فصل کی حفاظت کرنے کے لئے اپنے کھیت میں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی شکایت پر گاؤں کے دو لوگوں کے خلاف کل جان سے مارنے کی دھمکی دے کر عصمت دری کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور متاثرہ کو جانچ کے لئے سرکاری ہسپتال بھیجا گیا ہے۔ سنگھ نے بتایا کہ نامزد دونوں ملزم فرار ہیں، ان کی گرفتاری کے لئے ممکنہ ٹھکانوں میں دبش دی جا رہی ہے۔